قومی شاہراہ اور موٹرویز پر شدید دھند ، ایم 4 سیکشن ٹریفک کیلئے بند

قومی شاہراہ اور موٹرویز پر شدید دھند ، ایم 4 سیکشن ٹریفک کیلئے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی شاہراہ اور موٹرویز پر شدید دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے ایم 4 کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر پنو عاقل سے روہڑی بائی پاس تک شدید دھند چھائی ہوئی ہے، کسووال سے راج پور ضلع خانیوال تک حد نگاہ 60 میٹر رہ گئی جبکہ ملتان میں حد نگاہ 700 میٹر ہے۔ خانیوال، چیچہ وطنی، میاں چنوں اور بستی ملوک میں بھی شدید دھند نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ملتان خانیوال موٹرے شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ۔ ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے وہ گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
دھند

مزید :

صفحہ آخر -