51 فیصد پاکستانیوں کاوزیراعظم کی کارکردگی پر مثبت رائے کا اظہار

51 فیصد پاکستانیوں کاوزیراعظم کی کارکردگی پر مثبت رائے کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)گیلپ اینڈ گیلانی کے ایک حالیہ سروے کے مطابق،تقریباً نصف سے زائد پاکستانیوں 51 فیصد نے وزیراعظم عمران خان کی اب تک کارکردگی کے بارے میں مثبت(بہت اچھی اچھی ) رائے کا اظہار کیا۔ سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب مرد و خواتین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اب تک (یعنی 2018ء کے الیکشن جیتنے کے بعد) کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اس سوال کے جواب میں 13 فیصد جوابدہندگان وزیراعظم عمران خان کی اب تک کی کارکردگی کے بارے میں بہت اچھی رائے رکھتے ہیں،38 فیصد جوابدہندگان اچھی،26 فیصد جوابدہندگان خراب جبکہ 20 فیصد جوابدہندگان وزیر اعظم عمران خان کی اب تک کارکردگی کے بارے میں بہت خراب رائے رکھتے ہیں تاہم تین فیصد جوابدہندگان نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔شہری اور دیہی علاقوں کے نتائج میں فرق دیکھا گیا شہری علاقے میں رہنے والے جوابدہندگان نے اپنے وزیراعظم کی کارکردگی کی زیادہ حوصلہ افزائی کی ۔
سروے رپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -