بھارت نے پاکستان کو آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دیدی

بھارت نے پاکستان کو آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز) بھارت نے پاکستانی وفد کو دریائے چناب پر منصوبوں کے معائنے کی اجازت دے دی ہے جس کیلئے انڈس واٹر کمشنر کی سربراہی میں وفد کل بھارت جائیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعہ پر جمی برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے، بھارتی حکام کی جانب سے پاکستانی وفد کو دریائے چناب پر بننے والے بھارتی منصوبے لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے پا کستانی ماہرین کا وفد دریائے چناب پر بننے والے منصوبے لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرے گا، بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر بنائے جانے والے دیگر منصوبوں کے معائنے کے حوالے سے بھی مثبت اشارے دیئے گئے ہیں۔ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پا کستان نے بھر پور آواز بلند کی ہے جس پر کامیابی ملی ہے۔
پاکستانی وفد

مزید :

صفحہ آخر -