عارف علوی کے صدر منتخب ہونے کیخلاف درخواست 21فروری کو سماعت کیلئے مقرر

عارف علوی کے صدر منتخب ہونے کیخلاف درخواست 21فروری کو سماعت کیلئے مقرر

  



کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے صدر عارف علوی کے منصب صدارت پر فائز ہونے کے خلافدرخواست 21 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کردی ۔ جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ نے دورانِ سماعت درخواست گزار کو صدر عارف علوی کیخلاف ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ درخواست گزار کے موقف کے مطابق عارف علوی نے 1977 میں دائر سول سوٹ کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عارف علوی نے جس عدالتی ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی وہ کہاں ہے؟ اگلی سماعت پر جمع کروانے کی یقین دہانی پر21 فروری اگلی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے عملے کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ سول سوٹ کے آر این پی کو بھی درخواست کا حصہ بنایا جائے۔

عارف علوی

مزید : صفحہ آخر