اپوزیشن قیادت پر مقدمات ماضی میں بنائے گے،فیصل جاوید

اپوزیشن قیادت پر مقدمات ماضی میں بنائے گے،فیصل جاوید

اسلام آباد( آئی این پی) تحریک انصاف کے سینیٹر و رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن قیادت پر مقدمات موجودہ حکمرانوں نے نہیں بلکہ ماضی میں بنائے گے اگر کرپشن کی ہے تو مقدمات بھی بنیں گے اپوزیشن چھوئی موئی بنی ہوئی ہے وہ جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مالی خسارہ کم ہو لوگوں کیلئے روز گار کے مواقع پید اہوں ملک میں امن و امان ہو اور سرمایہ کاری آئے گی روز گار ملے گا تو دہشت گردی میں کمی آئے گی لیکن اپوزیشن کی ایجنڈا ہے کہ شور مچاووقت گذارواورکوئی جواب دے تو ایوان کا بائیکاٹ کر دو ۔انہوں نے کہ آصف زرداری اور میاں نواز شریف پر مقدمات ہم نے نہیں بنائے اپوزیشن پوائنٹ سکورنگ کی بجائے حکومت کے اچھے کاموں میں تعاون کرئے اور قانون سازی میں تعاون کرئے لیکن جہاں کوئی خامی ہو اس کی نشاندہی کرئے ۔

فیصل جاوید

مزید : صفحہ آخر