پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ، حکومتی بنچ ماحول خراب کر رہا ہے، پرویز اشرف

پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ، حکومتی بنچ ماحول خراب کر رہا ہے، پرویز اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ہے جو حکومت کا کام ہے لیکن حخومتی بنچ جان بوجھ کر ماحول خراب کر رہی ہے کبھی لیڈر شپ پر بہتان سازی اور کبھی ذاتی حملے جس سے قانون سازی کا عمل بری طرح متاثر ہو رہاہے وہ جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صحت پر تمام سیاسی قیادت کو تشویش لاحق ہے انہیں علاج معالجے کی تمام سہولیات نہ صرفچ ملنی چاہیں بلکہ بلاروک ٹوک ان کو ادویات پہنچائی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا ایوان کا ماحول درسے کرنا ہو گا۔ اس وقت مراد سعید اور فواد چوہدری اس ایجنڈے پر ہیں کہ سیاسی قیادت پر کیچڑ پھینکیں ذاتی حملوں سے ماحول خراب ہو جاتا ہے تاکہ ایوان میں قانون سازی نہ ہو سکے ۔
راجہ پرویز اشرف

مزید :

صفحہ آخر -