معاشی اصلاحاتی پیکیج غربت کیخلاف بڑا حملہ ہے،علی زیدی

معاشی اصلاحاتی پیکیج غربت کیخلاف بڑا حملہ ہے،علی زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے وفاقی حکومت کے معاشی اصلاحاتی پیکیج کو غربت کیخلاف ایک بڑا حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کے دن تھوڑے ہیں، بہت جلد اپنے قدموں پر کھڑے ہوں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا تاریخ میں پہلی مرتبہ معیشت کے ظاہری خدوخال سنوارنے کی بجائے ٹھوس بنیادوں پر کام کا آغاز کیا گیا۔ بہترین اور مؤثر معاشی پیکیج وضع کرنے اور پیش کرنے پر وزیر خزانہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پیکیج سے سب سے بڑا دھچکہ غربت کو پہنچے گا۔ سرمایہ گردش میں آئے گا اور روزگار کے بے شمار مواقع جنم لیں گے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اشرافیہ کی بجائے عوام کے مفادات کو معاشی حکمت عملی کی شکل دی گئی ہے۔ ایمانداری سے ٹیکس دینے والوں کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
علی زیدی

مزید :

صفحہ آخر -