شہباز شریف کا میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد میں مزید قیام کا فیصلہ

شہباز شریف کا میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد میں مزید قیام کا فیصلہ

  



اسلام آبا د ( مانیٹر نگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیکل چیک اپ کے معاملے کی وجہ سے اسلام آباد میں ہی مزید قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو سفر کرنے سے منع کر رکھا ہے، اپوزیشن لیڈر کل پمز ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔ میڈیکل بورڈ شہباز شریف کا طبی معائنہ کرے گا۔پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ شہباز شریف کے مختلف ٹیسٹوں کا جائزہ بھی لے گا۔ کمر میں درد کے باعث اپوزیشن لیڈر کی فزیو تھراپی بھی کی جائے گی جبکہ دانتوں سے متعلق ہونے والے ٹیسٹوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر