حکمران قائد اعظمؒ کی قومی کشمیر پالیسی پر کاربند ہوں،حافظ سعید

حکمران قائد اعظمؒ کی قومی کشمیر پالیسی پر کاربند ہوں،حافظ سعید

لاہور( نمائندہ خصوصی )امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ سعید نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کمزور ہونے کابھارتی پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے، تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی، مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں بھارت کا غاصبانہ قبضہ جلد ختم ہونے والا ہے۔حکمران قائد اعظمؒ کی قومی کشمیر پالیسی پر کاربند ہوں۔ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ اور بعد ازاں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس وقت امت مسلمہ سخت آزمائشوں سے دوچار ہے۔ وطن عزیز پاکستان کو بھی معاشی مشکلات درپیش ہیں۔ اس کا حل یہ ہے کہ ملک میں اسلامی معاشی نظام نافذ کیا جائے، آئی ایم ایف جیسے اداروں کے قرضوں سے بھی جان چھڑائی جائے۔ یہ سوچ درست نہیں ہے کہ سودی قرضے حاصل کئے بغیر ملک نہیں چل سکتااور ترقی نہیں ہو سکتی۔ جب تک مسلمان سود ترک نہیں کریں گے نقصان اٹھائیں گے اور کبھی صحیح معنوں میں ترقی نہیں کر سکتے۔مسلم حکمران و سیاستدان سیرت رسول ؐ کا مطالعہ کریں اور سیاست، معیشت و معاشرت کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالیں۔ بیرونی قوتیں اسلام اور مسلمانوں کی پھیلتی ہوئی دعوت کو روکنا چاہتی ہیں لیکن ان کی یہ سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی۔

حافظ سعید

مزید : صفحہ آخر