پاکستانی شیف فاطمہ علی کینسر کیخلاف جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئیں

پاکستانی شیف فاطمہ علی کینسر کیخلاف جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی مشہور خاتون شیف فاطمہ علی کینسر کیخلاف جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔فاطمہ علی نے 18 سا ل کی عمر میں اپنا شیف بننے کا خواب پورا کرنے کیلئے نیویارک کا رخ کیا اور کھانے بنانے کی تربیت دینے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ انسٹیٹیوٹ سے تربیت حاصل کی۔فاطمہ نے کھانا بنانے کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور وہ فوڈ نیٹ ورک کا ٹی وی شو ’چوپڈ‘ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون تھیں۔دو سال قبل ڈاکٹرز نے فاطمہ علی کو ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص کی تھی جس کے بعد انہوں نے ہمت و بہادری سے کینسر کو شکست دی لیکن گزشتہ سال ایک بار پھر ان میں کینسر کی تشخیص کی گئی تھی۔کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ کرنیوالی فاطمہ کو ڈاکٹرز نے ایک سال کی زندگی کی خبر سناکر ان پر بم گرادیا تھا جس کے بعد بہادر و باہمت فاطمہ نے اپنی بقیہ زندگی بھرپور انداز میں گزارنے کی ٹھانی اور کئی ٹی وی شوز میں شرکت کی۔لیکن گزشتہ روزباہمت و بہادر فاطمہ علی کینسر سے جنگ ہار کر دارفانی سے کوچ کرگئی ہیں۔ فاطمہ علی کے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین نے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فاطمہ علی

مزید : صفحہ آخر