امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے ، ملک کو کس نے لوٹا اور تباہ کیا سب جانتے ہیں : شاہ محمود قریشی

امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے ، ملک کو کس نے لوٹا اور تباہ کیا سب جانتے ہیں : ...

  



میر پور خاص(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے، امریکی صدر کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی تو دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہونگے،ملک کو کس نے لوٹا اور تباہ کیا ہے یہ سب جانتے ہیں، پولیس کا کام لوگوں کی جان لینا نہیں بلکہ عوام کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے،وزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور غریب کو رہنے کیلئے چھت ملے گی۔میرپور خاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پچھلے 10برسوں میں اس ملک کو تباہ کیا گیا، لوگوں نے ہمارے آنے کے بعد بھو نچا ل کھڑا کردیا تھا کہ معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا، یہ لوگ جانتے تھے معیشت کا بھٹہ کون بٹھا کر گیا اور کس حالت میں ہمیں معیشت ملی تھی، پچھلے 10 برسوں میں معاشی فیصلے کس نے کیے تھے۔ کے پی کے کی طرح سندھ اور پنجاب کی پولیس کو بھی بہتر کریں گے، سیاسی بنیادوں پر پولیس میں کالی بھیڑوں کو لایا گیا جن کیخلاف کارروائی ہورہی ہے، بہترین معاشی پالیسی کے باعث بہت سے انویسٹر پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں، ہماری تجارت اور ایکسپورٹ بڑھنی شروع ہورہی ہے، ملکی معیشت در ست سمت کی طرف مڑچکی ہے، انشا اللہ بہتری کے امکانات مو جو د ہیں۔

شاہ محمود

مزید : صفحہ اول