ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے

ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے

  



جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا یہ واقعہ حکومت کی ناکامی ہے اور اس وقعہ کی وجہ سے آج والدین سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ وہ آخر جائیں تو جائیں کہاں۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں تواس واقعہ کے فوری بعد اس واقعہ میں قتل ہونیو الی فیملی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے ان کے پاس گیا تھا ان کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کے کرداروں کو منظر عام پر بھی لایا جائے اور انہیں سزا بھی دی جائے اور آئندہ ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔

مولانا عبدالغفور حیدری

مزید : صفحہ اول