سیاسی ونظریاتی اختلافات کے باوجودپولیس اصلاحات کیلئے حکومت کا ساتھ دینگے

سیاسی ونظریاتی اختلافات کے باوجودپولیس اصلاحات کیلئے حکومت کا ساتھ دینگے

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر ہم سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن یہ بات سچ ہے کہ اس واقعہ کے رونما ہونے پر وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی نااہلی کھل کر ثابت ہو گئی ہے وہ اگر بہترین ایڈمنسٹریٹر ہوتے توایسا واقعہ رونماہی نہ ہوتا ان کی ناہلی کی وجہ سے آج پوری قوم سانحہ ساہیوال جیسے دلخراش واقعہ سے گذررہی ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پولیس میں اصلاحات لائے اس کو کس نے روک رکھا ہے وہ جو بھی اس حوالے سے بل لانا چاہتی ہے لائے ہم سیاسی نظریاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ہر وہ کام کریں گے کہ جس سے ملک و قوم کا فائدہ ہوتا ہو لیکن حکومت محض باتیں کرنے کی بجائے عملی کام کرکے دکھائے اور اپنی ناکامی کو بھی تسلیم کرے۔

رانا ثناء اللہ

مزید : صفحہ اول