ایسے قوانین بنائے جائیں کہ مستقبل میں کوئی بھی اپنی پاور کا غلط استعمال نہ کر سکے

ایسے قوانین بنائے جائیں کہ مستقبل میں کوئی بھی اپنی پاور کا غلط استعمال نہ کر ...

  



پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ایم این ے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال جیسے دلخراش واقعہ سے سبق سیکھتے ہوئے فی الفور پولیس اصلاحات کی جائیں حکومت اس کا فوری آغاز کرے اور ایسے قوانین بنائے کہ مستقبل میں کوئی بھی اپنی پاور کا غلط استعمال نہ کر سکے اتنے بڑے واقعہ کے بعد پولیس اصلاحات جیسا کام حکومت کی فوری توجہ کا متقاضی ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس واقعہ پر غیر ذمہ درانہ کردار ادا کیا حکومتی وزراء نے معاملات کی نزاکت کو دیکھے بغیر روائتی انداز میں بیان بازی کی وفاقی وزراء اسمبلی میں کچھ کہتے رہے اور پنجاب کے وزراء کچھ اور کہتے رہے پتہ نہیں کیوں پی ٹی آئی کواس بات کی سمجھ نہیں آرہی ہے کہ وہ اب حکومت میں ہے اور حکومت نہائت سوچ سمجھ کر بات کیا کرتی ہے ان کی طرح بغیر سوچے سمجھے نہیں بولا کرتی۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ

مزید : صفحہ اول