ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر ریویو کی ضرورت ہے

ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر ریویو کی ضرورت ہے

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر ریویو کی ضرورت ہے اور پولیس اصلاحات کی اشد ضرورت ہے ایسا نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے کہ آئندہ کے لئے ایسے واقعات کی روک تھا م ہو سکے اب یہ واقعہ ہو گیا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے لیکن اس واقعہ کی ذمے داری حکومت کو قبول کرتے ہوئے اب آگے بڑھتے ہوئے اصلاحات کا نفاذ فوری طور پر کرنا چاہئے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں بات کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے سے پہلے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ پولیس میں اصلاحات لائیں گے تو اب اس پر انہیں فوری عمل کردینا چاہئے حکومت پہل کرے اپوزیشن اس عوامی فلاحی ایشو پر ان کا ساتھ دے گی ۔

لیاقت بلوچ

مزید : صفحہ اول