جنوبی افریقہ کی تیسرے ون ڈے میں پاکستان کیخلاف ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت جیت

جنوبی افریقہ کی تیسرے ون ڈے میں پاکستان کیخلاف ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت جیت

  



سنچورین(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو13 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 1۔2 سے برتری حاصل کرلی۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 318 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پروٹیز نے 33 اوورز میں 2 و کٹو ں پر 187 رنز بنائے اور اسے جیت کیلئے مزید 131 رنز درکار تھے لیکن بارش کی وجہ میچ کو روک دیا گیا تاہم اس کے بعد میچ شروع نہ ہوسکا یوں جنوبی افریقہ نے ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 13 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔جنوبی افریقی کپتان ڈوپلیسی اور ہینڈرکس کے درمیا ن تیسری وکٹ پر 108 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ قائم ہوئی، ہینڈرکس 83 اور ڈوپیلسی نے 40 رنز بنائے اورناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈی کوک 33 اور ہاشم آملہ 25 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، فخرز ما ن اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن فخر کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور وہ صرف 2 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد بابراعظم نے امام کیساتھ ملکر ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے 132 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں تاہم بابراعظم 69 رنز کی اننگز کھیل کر ڈیل اسٹین کا شکار بن گئے۔بعد ازاں محمد حفیظ اور امام الحق کے درمیان بھی 84 رنز کی شراکت قائم ہوئی، ہاشم آملہ نے 10 رنز پر کیچ چھوڑ کو حفیظ کو موقع دیا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے تجربہ کار بلے باز نے نصف سنچری ا سکو ر کی اور 52 رنز پر رباڈا کے ہاتھوں پویلین واپس لوٹ گئے۔ اس دوران امام الحق نے سست روی سے اپنی اننگز جاری رکھی اور کیریئر کی 5 ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے 116 رنز پر 101 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔امام الحق نے ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے دوسرے کرکٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، انہوں نے یہ اعزاز 19 میچوں میں حاصل کیا جبکہ تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بھی پاکستانی ہیں، قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخرزمان نے یہ کارنامہ 18 میچوں میں انجام دیا، بابراعظم 21 میچوں میں تیز ترین ایک ہزار رنز بناکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔شعیب ملک اور عماد وسیم نے آخری اوورز میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 52 رنز کی شراکت قائم کی، شعیب ملک 31 رنز بناکر رباڈا کا شکار بنے جب کہ عماد وسیم نے 23 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جنو بی افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین اور کاگیسو رباڈا نے 2،2 اور ڈیبیو کرنیوالے ہینڈرکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ

مزید : صفحہ اول