چیئرمین سینیٹ کی شہباز شریف سے ملاقات، صحت سے متعلق دریافت کیا

چیئرمین سینیٹ کی شہباز شریف سے ملاقات، صحت سے متعلق دریافت کیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کر کے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔چیئرمین سینیٹ نے قائد حزب اختلاف کی جانب سے عوامی مسائل پارلیمنٹ میں اجاگر کرنے کے حوالے سے ان کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں صادق سنجرانی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی شہباز شریف سے دریافت کیا اور اپنی جانب سے نیک تمنا ؤ ں کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ کو بغیر بحث پاس کروانا پارلیمانی روایات کی نفی ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اس موقع پر صحافیوں نے اپوزیشن لیڈر سے سوال کئے جس پر شہباز شریف نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہاکہ بجٹ کو بغیر بحث پاس کروانا پارلیمانی روایات کی نفی ہوگی۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول