اپوزیشن سے مذاکرات کامیاب ، حکومت کو وفاق میں 21،پنجاب میں 20 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی

اپوزیشن سے مذاکرات کامیاب ، حکومت کو وفاق میں 21،پنجاب میں 20 قائمہ کمیٹیوں کی ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،سٹاف رپورٹر)حکومت اور اپوزیشن میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر اتفاق رائے ہو گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اپوزیشن کو 18 اور حکومت کو 20 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے آپس میں بھی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہی طے کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو 9، پیپلز پارٹی کو 6، ایم ایم اے کو 2، اے این پی کو ایک کمیٹی کی سربراہی ملے گی۔قائمہ کمیٹیوں کے تشکیل کے نوٹیفکیشن پیر 28 جنوری کو جاری کیے جائیں گے۔دوسری جانب شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن )کے پارلیمانی مشاورتی گروپ کے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،، کسی خاتون کو قائمہ کمیٹی کی سربراہی نہیں دی گئی، قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ان ارکان کو نہیں دی گئی جو پہلے کبھی وزیر رہے ہوں ۔مسلم لیگ (ن) کو ملنے والی کمیٹیوں میں مواصلات کی چیئرمین شپ ڈاکٹر عبادعبدالرحمن ،اطلاعات و نشریات کی سربراہی جاوید لطیف ،ریلوے معین وٹو ،سائنس وٹیکنالوجی ساجد مہدی ،دفاعی پیداوار افتخار نذیر ،وفاقی تعلیم وتربیت نجیب اویسی ،ٹریڈ کامرس اینڈ ٹیکسٹال شیخ فیاض ، نیشنل فوڈ سیکورٹی راؤ اجمل اور کشمیر و گلگت بلتستان کی قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ رانا شمیم کو دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم ایم اے کے مولانا اسعد محمود کو وزارت مذہبی امور جبکہ مولانا صلاح الدین کو نارکوٹکس کی قائمہ کمیٹی کی سربراہی دی جائیگی۔

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیاں

لاہور(صباح نیوز) پنجاب میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذا کرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 21 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی حکومت کو ملے گی جبکہ 19قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کے حوالے کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا نام پیش کیا جائے گا۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے 19 قائمہ کمیٹیوں میں سے دو کمیٹیوں کی سربراہی پاکستان پیپلز پارٹی کو دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے قانونی تقاضوں کے لیے ویر قانون بشارت راجہ ایوان میں تحریک پیش کریں گے۔

پنجاب قائمہ کمیٹیاں

مزید : صفحہ اول