پاکستان انڈس واٹر کمیشن کا وفد کل بھارت جائیگا

پاکستان انڈس واٹر کمیشن کا وفد کل بھارت جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان انڈس واٹر کمیشن کا وفد کل بھارت جائے گا، بھارتی کمشنرنے پاکستانی ہم منصب کو خط لکھ کر سفر کی تفصیلات شیئر کردیں ۔ بھارتی خط کے مطابق پاکستانی وفد 27 تاریخ کو واہگہ سے بھارت پہنچے گا، اٹاری سے امرتسر ائرپورٹ بذریعہ سڑک جبکہ امرتسر سے دہلی بذریعہ ہوائی جہاز لایا جائیگا۔ خط کے مطابق دہلی ائرپورٹ پہنچنے پر بھارتی انڈس واٹر کمیشن پاکستانی وفد کا استقبال کریں گے۔ بھارتی خط میں کہاگیاکہ پاکستانی وفد کو 28 جنوری کو معائنہ کیلئے لے جایا جائیگا۔ خط کے مطابق وفد کو 3 روز تک دریائے چناب پر معائنہ کریگا۔ خط میں کہاگیاکہ پاکستانی وفد کو 31 جنوری کی شام کو دہلی واپس لایا جائیگا۔ خط میں کہاگیا کہ پاکستانی وفد پہلی کو تجویز دی جاتی ہے کہ اپنی واپسی کے انتظامات پہلی فروری کے لئے کرلیں۔

مزید :

صفحہ اول -