نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

لاہور ( کرائم رپورٹر) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ، میڈیکل بورڈ میں ماہرین امراضِ قلب اور دیگر طبی ماہرین شامل ہیں جو طبی معائنے کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے گا ۔محکمہ داخلہ نے نواز شریف کی ناساز طبیعت کے معاملے پر نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لئے محکمہ صحت کو مراسلہ ارسال کیا تھا جس پر ماہرین امراضِ قلب اور دیگر طبی ماہرین پر مشتمل نیامیڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے ۔ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر حامد، ڈاکٹر طلحہ بن نذیر، ڈاکٹر شاہد حمید ،ڈاکٹر عبدالحمید صدیقی اور ڈاکٹر سجاد احمد سمیت دیگر ماہرین شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے گا ۔

میڈیکل بورڈ تشکیل

مزید : صفحہ اول