پاکستان سٹاک مارکیٹ ، کاروباری ہفتے کے آخری روز مندا، سرمایہ کاری میں 22ارب کمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ ، کاروباری ہفتے کے آخری روز مندا، سرمایہ کاری میں 22ارب ...

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی تاہم کے ایس ای100انڈیکس کی40200کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے22ارب32 کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت36.50فیصدکم جبکہ57.14فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،فوڈز،توانائی اورکیمیکلزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس40378پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپوں نے سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زاۂ ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 40161پوائنٹس سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کی جانب سے ایک بار پھرمارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 40200کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 24.38پوائنٹس کمی سے40264.78پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر315کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے124کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 1 80کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں22ارب32 کروڑ95 لاکھ 41 ہزار 647 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر80کھرب51ارب63کروڑ15لاکھ60ہزار489روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر15کروڑ61 لاکھ17 ہزار 20 شیئرزکاکاروبار ہوا،جوجمعراتکی نسبت 8کروڑ 97لاکھ 49ہزار 50 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ملت ٹریکٹرزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 17.18 روپے اضافے سے830.73روپے اورگلیکسوہیلتھ کیئرکے حصص کی قیمت15.16روپے اضافے سے 318.41روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،

جس کے حصص کی قیمت98.00روپے کمی سے6802.00روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت38.13روپے کمی سے1207.18روپے ہوگئی ۔جمعہ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ53لاکھ22ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت5پیسے اضافے سے13.25روپے پرجبکہ پاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں1کروڑ86لاکھ44ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت5پیسے کمی سے11.95روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس7.59پوائنٹس اضافہ سے19346.57پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس356.40 پوائنٹس کمی سے66987.91پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس86.26پوائنٹس کمی سے29367.67پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس