ہواوے وائے7پرائم کی پری آرڈر بکنگ کا اعلان کر دیا گیا

ہواوے وائے7پرائم کی پری آرڈر بکنگ کا اعلان کر دیا گیا

  



لاہور(پ ر)ہواوےHuawei نے اپنی بیسٹ سیلینگ وائے سیریزکی نئی ڈیوائس ہواوے وائے سیون پرائم HUAWEI Y7 Prime 2019 کی پر ی آرڈر بکنگ کے ساتھ سال کا آغاز کردیا ۔یہ نئی ڈیوائس اپنی فلیگ شپ خصوصیات کے ساتھ اپنے سے پہلے لانچ ہونے والے ہواوے وائے سیون پرائم 2018کا جدید ماڈل ہے ۔ اس سال یہ ڈیوائس جدید کٹنگ ایج ٹیکنالوجی کے ساتھ شاندار ڈیزائین ، ڈسپلے ، اسپیڈ اور کیمرے کی تمام فلیگ شپ خصوصیات رکھتی ہے جو کہ انٹری لیول اسمارٹ فونز کیٹگری میں کو ئی دوسرا فون نہیں رکھتا۔وائے سیریزکی بیسٹ سیلینگ ڈیوائس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، مینیجرہواوے سی بی جی- بلیو کنگ وانگ نے کہا " ہواوے وائے سیون پرائم کو صارفین کے دل جیتنے کے لیے بنایا گیا ہے ۔ پچھلے سال یہ ڈیوائس بے حد مقبولیت کے ساتھ اپنی قیمت کے لحاظ سے ہواوے وائے سیریزکی بیسٹ سیلنگ ڈیوائس قرار پائی ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سال ہم ڈیوائس کے جدیدفیچرز کے ذریعہ نئے ریکارڈ قائم کریں گے "۔ پر ی آرڈر بکنگ جمعہ یکم ، فروری 2019 تک جاری ہے ۔صارفین 28,499روپے کی حیرت انگیز قیمت پر موبائل فون تین رنگوں میں آرڈر کر سکتے ہیں ۔

شاندار فیچرزکے ساتھ HUAWEI Y7 Prime 2019کو خصوصی طور پر نوجوانوں کی پسند کے مطابق ڈیزائین کیا گیا ہے ۔ اسمارٹ فو ن کا ڈسپلے FHD+ اسکرین vividرنگوں ، dewdrop notch اور6.25''کے فل ویو ڈسپلے کے ساتھ بہترین ڈسپلے فراہم کرتا ہے ۔ ڈیوائس کا ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ 16MPفرنٹ اور 13MP+2MP ڈبل بیک کیمرہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس ہے ۔

HUAWEI Y7 Prime 2019 کی بیٹری 4000mAhکی پاور رکھتی ہے جو کہ د و دن تک کام کرتی ہے اس کے علاوہHuawei EMUI 8.2 بھی بیٹری لائف بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے ۔Qualcomm Octa-Core SoC 3GB RAM اور Adreno 506 GPU، Vulkan سپورٹ کے ساتھ اسمارٹ فون کے گیمنگ تجربے کو شاندار پر فارمنس فراہم کرتی ہے ۔ 32GB کی انٹرنل اسٹویج مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ساتھ 512GBتک بڑ ھائی جا سکتی ہے ۔

مزید : کامرس