آئیے مسکرائیں

آئیے مسکرائیں

  



آرام و سکون

ڈاکٹر مریض کے معائنے کے لئے اس کے گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ بچوں کے شور و غل کی وجہ سے کمرے میں زبردست ہنگامہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر نے یہ صورت حال دیکھی تو مریض سے بولا۔

’’محترم! آپ کو مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ میری رائے ہے کہ آپ کل سے اپنا دفتر جوائن کر لیں۔‘‘

مایوسی

ایک امیدوار کا انٹرویو ہو رہا تھا اور اسے یقین تھا کہ وہ یہ ملازمت ضرور حاصل کر لے گا۔ انٹرویو کے آخر میں انٹرویو لینے والے صاحب نے پوچھا کہ اچھا یہ بتائیں کہ ’’گاپوچی گاپوچی گم گم کا کیا مطلب ہے؟‘‘

امیدوار نے پہلے تو بہت سوچا پھر مایوسی سے بولا’’اس کا مطلب یہ ہے کہ مجھے یہ نوکری نہیں مل سکتی۔‘‘

نصیب

شوہر: جج صاحب مجھے طلاق چاہئے، میری بیوی نے ایک سال سے مجھ سے بات نہیں کی۔۔۔

جج: پھر سوچ لو! ایسی بیوی نصیب والوں کو ملتی ہے۔

سادگی

ایک بچہ سکول دیر سے پہنچا تو استانی نے کہا:

’’تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ سکول آٹھ بجے شروع ہو جاتا ہے۔‘‘۔

بچے نے معصومیت سے جواب دیا:

’’مس وقت کی پابندی ضروری ہے آپ میرا انتظار مت کیا کریں۔ سکول شروع کر دیا کریں۔‘‘

ایک آدمی نے فائر بریگیڈ فون کیا اور بولا: ’’دیکھئے میں نے حال ہی میں اپنا باغ سنوارا ہے میں نے اس میں پیش قیمت پودے لگائے ہیں۔‘‘

’’کیا اس میں آگ لگ گئی ہے؟‘‘ دوسری طرف سے پوچھا گیا۔

’’نہیں میرے پڑوس میں آگ لگ گئی ہے اور میں نہیں چاہتا کہ جب آپ لوگ آگ بجھانے کے لئے آئیں تو میرے باغ اور پودوں کو نقصان پہنچائیں۔‘‘

مزید : ایڈیشن 1