انسپیکٹ ٹیسٹ کمپنی کا ملازمین کی کامیابیوں کے جشن کیلئے سالانہ تقریب کا انعقاد

انسپیکٹ ٹیسٹ کمپنی کا ملازمین کی کامیابیوں کے جشن کیلئے سالانہ تقریب کا ...

  



لاہور( پ ر)پاکستان بھر میں موجودگی رکھنے والی تصدیق اور منظور شدہ کمپنی انسپیکٹ ٹیسٹ InspecTestکی جانب سے حال ہی میں کمپنی اور ملازمین کی کامیابیوں کے جشن کیلئے سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ایک مسابقتی فضاء میں جہاں انتہائی مستحکم عالمی پلیئرز روایتی طور پر اپنا اثر رسوخ رکھتے ہیں ،وہاں InspecTestکا قیام کلائنٹس کو پیشہ وارانہ اور سا لمیت کے بلند میعار ،اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قابل انسانی وسائل اور اسٹیٹ آف دی آرٹ انسپکشن ایکوئپمنٹ پر مبنی وسیع خدمات کی فراہمی کیلئے عمل میں لایا گیا تھا ۔اس ایونٹ کے دوران InspecTestنے اپنے آپریشنز کے 20برس مکمل ہونے کا جشن منایا اور نئے لوگو کی رونمائی بھی کی ،اس موقع پر نمایاں کارکردگی کے حامل ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے لانگ سروس ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔

؂ جبکہ اس خوبصورت شام کا اختتام ایک شاندار اور پرتکلف عشائیہ پر ہوا ۔اس موقع پر کمپنی کی کامیابیوں سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر InspecTestاعجاز علی خان کا کہناتھا کہ یہ کامیابی ہماری محنتی اور پر عزم InspecTestٹیم کی مرہون منت ہے جو کہ ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے اور اپنے عمل میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔آج کا یہ دن ہمیں ان کامیابیوں کا جشن منانے کا موقع فراہم کرتا ہے جو کہ ہم نے ساتھ ملکر حاصل کی ہیں اور ہم آنے والے سالوں میں بھی اس طرح کی ہی کامیابیوں کے حصول کیلئے پر عزم ہیں۔

مزید : کامرس