عقیدہ ختم نبوت پر مکمل و غیر مشروط ایمان لائے بغیر دین نامکمل ہے،عزیز الرحمان ثانی

عقیدہ ختم نبوت پر مکمل و غیر مشروط ایمان لائے بغیر دین نامکمل ہے،عزیز ...

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اخترنے اجتماعات جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر مکمل و غیر مشروط طور پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے ۔

ختم نبوت و ناموس رسالتؐ کا تحفظ اہم دینی فرض ہے۔علماء نے مطالبہ کیا کہ وطن عزیز پاکستان میں فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ناپاک ارتدادی سرگرمیوں و ریشہ دوانیوں اور ارتدادی سرگرمیوں کو روکاجائے ۔علماء نے کہا کہ وزیراعظم کے عوامی خطاب کے دوران اس بیان پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ ننکانہ اور کرتارپور سکھوں کیلئے مکہ اور مدینہ ہے۔ علماء کرام نے کہاکہ کسی بھی غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کو مکہ اور مدینہ جیسا کہنا اسلام اور شعائراللہ کی سراسر توہین ہے۔ غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کو مکہ اور مدینہ سے تشبیہ دینا مذہب اسلام کے سراسر منافی اور کھلی جہالت ہے۔مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے کہاکہ اگروزیر اعظم عمران نیازی اسلام کی تعلیمات سے نابلد ہیں تووہ اپنی دینی جہالت سے مذہب اسلام کی تعلیمات اور شعائراللہ کا تمسخرنہ اڑائیں اگروہ اسلامی تعلیمات سے ناواقف ہیں تووہ مذہب اسلام سے متعلق موشگافیاں کرکے مذہب اسلام کو بدنام نہ کریں کیونکہ وہ ایک بڑے اسلامی مملکت پاکستان کے سربراہ حکومت ہیں انکے ایسے غیرذمہ دارانہ بیانات سے اسلام و پاکستان اور مسلمانوں کی بدنامی اور دنیا میں جگ ہنسائی کا موجب بن رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4