محراب فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شاعرہ ریحانہ قمر کے اعزاز میں استقبالیہ

محراب فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شاعرہ ریحانہ قمر کے اعزاز میں استقبالیہ

  



لاہور (پ ر) ادبی تنظیم محراب فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام امریکہ سے آئی ہوئی ممتازشاعرہ ریحانہ قمر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب اور محل مشاعرہ پنجابی ویڑا، 62جی زینب ٹاور ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر منعقد ہوا۔ صدارت ممتاز دانشور خاتون شاعرہ ریحانہ اشرف نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی فیصل آباد کے عالمی شہرت یافتہ شاعر انجم سلیم، عرفان صادق، ممتازراشد لاہوری، چیئرمین تنظیم نغمانہ خورشید المعروف بیا جی، ممتاز ادیب مقصود چغتائی، سعید جمال، افتخارشوکت چوہدری ایڈووکیٹ، محمد منشا قاضی، ثمینہ سید، زرقا نسیم، زینب وسیم، مصعب ہمایوں، رابعہ رحمن ادیبوں اور شاعروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4