منی بجٹ میں روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی،چودھری نصیر

منی بجٹ میں روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی،چودھری نصیر

لاہور(نامہ نگار)منی بجٹ میں روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ،قوم کی نظریں اب وزیراعظم عمران خان پرلگی ہوئی ہیں، سابق حکومتوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے بجٹ الفاط کاہیر پھیر ہوتا تھا جبکہ یہ بجٹ غریب عوام الناس کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سرگرم راہنمااور سماجی کارکن چودھری نصیر احمد جٹ نے کیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں کو پاکستان سے دل چسپی نہیں تھی ،ان کا مقصد صرف اورصرف پاکستانیوں کے ٹیکس کے پیسے لوٹ کر بیرون ملک اپنی جائیدادیں بنا نا ہی تھا، شریف خاندان سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو چکا ہے۔

،شریف برادران نے قوم کا پیسہ لوٹا ہے،اب صبر کریں ،انہیں سب چیزوں کا حساب دینے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ ،جو بھی کرپشن کرے گا وہ جیل میں جائے گا،حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آ ئی ہے ،وہ دن دور نہیں جب ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی ،عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا،جس سے غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4