ملکی سلامتی اور قومی مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام میں پوشیدہ ہے، ذکر اللہ مجاہد

ملکی سلامتی اور قومی مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام میں پوشیدہ ہے، ذکر اللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام میں پوشیدہ ہے۔دعوت وتبلیغ انبیاء کرام کا مشن رہا ہے جس پرجماعت اسلامی گامزن ہے ۔ ملک کے معاشی اور معاشرتی اصلاحات کا ایجنڈا اسلامی نظام میں ہے ، تاریخ شاید ہے کہ جس قوم نے بھی اسلام کو اپنا اوڑھنااور بچھونا بنایا ہے اسی نے ترقی اور خوشحالی کے ساتھ دنیا پر حکومت کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زون 160 میں دعوتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی مسائل اور معاشی ابتر صورتحال کرپشن کے سبب ہے ۔

جب حکمران عدل و انصاف اور قانون کے نفاذ میں غافل ہوں تو سانحہ ساہوال جیسے حادثات پیش آتے ہیں ۔ قانون کی نظر میں امیر اور غریب ، چھوٹا اور بڑا سب برابر ہیں لیکن پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے یہاں ستر سال سے کلمہ کی بنیاد پر بننے والی ریاست میں خوشحالی تودور عدل و انصاف ، تعلیم و صحت جیسے بنیادی انسانی حقوق نا پید ہیں جن کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی نااہلی اور ان کی کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابنیاء کرام کا مشن دعوت تبلیغ ، عدل وانصاف کا نفاذ اور خدمت خلق رہا ہے ۔انبیاکرام نے بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ رب العزت کی غلامی میں دینے کی بات کی اور اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیں ہیں جبکہ ہمارے معاشرے میں دین سے دوری اور وڈیروں کی غلامی کا چال چلن ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی اصلاح معاشرہ اور پسے ہوئے محروم طبقات کی عزت نفس کی بحالی کی جدوجہد کر رہی ہے جس کیلئے جماعت اسلامی نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں ۔ ہمارے پیش نظر ملک سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ اور اسلامی نظام کا نفاذ ہے ۔ مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگانے والے خود ریاست مدینہ کے خدوخال سے ناواقف ہیں۔ موجودہ حکومت بھی پچھلی حکومتوں کی طرح عوامی مسائل کے حل میں ناکام نظر آ رہی ہے ۔ اس حکومت نے بھی