دلچسپ پہیلیاں 1

دلچسپ پہیلیاں 1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہ کون سی چیز ہے جو بغیر پیروں کے بھاگتی ہے اور واپس نہیں آتی۔
2
وہ کون سا پرندہ ہے جس کے پاؤں سر پر ہوتے ہیں۔
3
ایک جانور رنگ رنگیلا
بن مارے وہ روئے
اس کے ذمے رس گلے
جوبن بتلائے سوئے
4
جس نے اس کو ہاتھ لگایا
ڈوری یا رسی سے جکڑا
لیکن جب میدان میں چھوڑا
وہ چکرایا، گھوما دوڑا
5
ہو اگر کوئی بخار کا مارا
کیوں نہ چڑھے پھر اس کا پارا
جوابات
-1 وقت
-2 ہر پرندہ
-3 مگر مچھ
-4لٹو
-5تھرما میٹر

مزید :

ایڈیشن 1 -