ابن الھشیم جس نے کیمرہ ایجاد کیا

ابن الھشیم جس نے کیمرہ ایجاد کیا

’’ابن الھشیم‘‘ نے کیمرہ ایجاد کیا تھا۔ وہ دنیا کے پہلے ماہر امراض کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک ہزار سے بھی زائد ایجادات کی تھیں۔ 965ء میں وہ بصرہ عراق میں پیدا ہوئے۔ ان کا مکمل نام ’’ ابو علی الحسن بن حیسن ابن الھشیم‘‘ ہے۔ وہ مصر میں جامعہ الازہر میں رہائش پذیر رہے اور ینل پرڈیم تیار کرنے کی تحقیق شروع کی۔ چناچہ خلیفہ نے ان کے ارادے سے خوش ہو کر حکم دیا فوراً اس کام کا آغٖاز کر دیا جائے۔ مگر الھشیم نے اس ارادے کو جھٹک دیا۔ ان کا خیال تھا کہ اس کام میں بڑی مشقت ہو گی اور پیسہ پانی کی طرح بہے گا۔ ہو سکتا ہے کہ غریب مزدور تعمیراتی کام کے دوران اپنی جاینں گنوا بیٹھیں، مگر خلیفہ نے انھیں قید خانے میں ڈال دیا۔ جب خلیفہ وفات پا گیا، انھیں آزاد کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد ’’المناظر‘‘ لکھی۔ ’’ المناظر‘‘ طبیعات کے علوم میں سب سے واضح تضیف ہے۔

ابن الھشیم نے تھیوریز بھی پیش کیں، مثلاً دیکھنا ،آنکھوں کے بناوٹ وغیرہ۔ پھر چاند کا قریب نظر آنا، زمین کے گرد ہوائی دیاؤ کشش ثقل، ستاروں کا جگمگانا، قوس قزح کے رنگ روشنی کے رفتار کے اصول، وغیرہ بھی جانچے۔

الھشیم ’’ تجربانی نفسیات کے باپ بھی کہلاتے ہیں۔ ان کو باباے فزکس و بابائے بصریات بھی کہا جاتا ہے۔ انھیں جیومیٹری کے معاملے میں فسلفہ معدنیات، موسیقی، وغیرہ میں بہت مہارت حاصل تھی۔

یہ عظیم چراغ 1029ء میں بجھ گیا۔ ذیل میں ان کی تصاینف اور ایجاادت کے نام دیئے جا رہے ہیں۔

*مسلۂ الھشیم

* دھن

*آنکھ کی فولڈ

*دنیا کی ساخت

*دنیا کا ماڈل

*میزان حکما

*گرہن کی تصویر

*چاند کا حرکت کرنا

*چاند کا روشنی پھیلانا

*سایہ بننا

*نمبروں کا قانون

*موسیقی کا جانوروں کے اجسام پر اثر انداز ہونا

*زمین کی زیبائش

*زمین کا گول ہونا

*الطشقاالحلا لیہ

*سمت تلاش کرنے کا حساب

*ذہانت کا متوازن ہونا

*المکان فلسفہ انسانی جسم و دیگر۔

***

مزید : ایڈیشن 1