وزیراعظم نے دورہ سندھ ملتوی کر دیا

وزیراعظم نے دورہ سندھ ملتوی کر دیا

  



اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے اپنا دورہ سندھ ملتوی کر دیا ، ان کے دورہ سندھ کا اعلان جلد کیا جائے گا، وزیراعظم اندرون سندھ دورے میں مقامی قیادت اور ہم خیال جماعتوں کے رہنماں سے ملاقات کریں گے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے دورے پر روانہ ہونا تھا، لیکن اہم مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے فی الحال دورہ سندھ ملتوی کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں گھوٹکی،عمر کوٹ اور بدین کے دورے کرنا تھے۔وزیراعظم کے دورہ سندھ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، ممکنہ طور پر عمران خان آئندہ ماہ سندھ جائیں گے۔ وزیراعظم اندرون سندھ دورے میں مقامی قیادت اور ہم خیال جماعتوں کے رہنماں سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم

مزید : کراچی صفحہ اول