وزرات داخلہ نے حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا

وزرات داخلہ نے حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے یہ اقدام لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اٹھایا گیا ہے۔یاد رہے حمزہ شہباز نے بلیک لسٹ سے نام نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، ان کی درخواست میں وزارت داخلہ، پاسپورٹ امیگریشن حکام اور نیب کو فریق بنایا گیا۔

حمزہ شہباز

مزید : کراچی صفحہ اول