چیئرمین سینیٹ کی شہباز شریف سے ملاقات، صحت سے متعلق دریافت کیا

چیئرمین سینیٹ کی شہباز شریف سے ملاقات، صحت سے متعلق دریافت کیا

اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کر کے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔چیئرمین سینیٹ نے قائد حزب اختلاف کی جانب سے عوامی مسائل پارلیمنٹ میں اجاگر کرنے کے حوالے سے ان کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں صادق سنجرانی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی شہباز شریف سے دریافت کیا اور اپنی جانب سے نیک تمنا ؤ ں کا اظہار کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول