نااہل حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا،مولانا فضل الرحمن

نااہل حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا،مولانا فضل الرحمن

ٹانک(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ معیشت کو سنبھالا دینا پی ٹی آئی حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔ ٹانک میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا موجودہ حکومت نااہل اور ناکام ہے، صرف پانچ مہینوں میں ملکی معیشت بیٹھ گئی ،شکوہ یہ ہے کہ ایسے لوگوں کو دھاندلی کر کے حکمران کیوں بنایا گیا؟ عمران خان، شوکت عزیز اور معین قریشی سے مختلف نہیں ہیں۔ پارلیمنٹ ممبران نے اسرائیل سے معاہدہ کرنے کو میثاق مدینہ سے تشبیہ دینے کی جاہلانہ کوشش کی، ہم یہودی ایجنڈے کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

فضل الرحمان

مزید : کراچی صفحہ اول