سکھر،مسلح افراد کی فلیٹ میں گھس کر فائرنگ ،باپ بیٹی قتل

سکھر،مسلح افراد کی فلیٹ میں گھس کر فائرنگ ،باپ بیٹی قتل

سکھر(بیورورپورٹ )سکھرمیں مسلح افراد کی فلیٹ میں گھس کر فائرنگ ,باپ بیٹی قتل ,پولیس نے اطلاع پرپہنچ کر مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے لیں۔ ایس ایس پی سکھر کی جانب سے جائے وقوعہ کا معائنہ ,واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں,عرفان سموں کی میڈیا.سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق سکھرکے تھانہ اے سیکشن تھانے کی حدود کے علاقے لانچ موڑ چوکی کے قریب واقع پلازہ کے ایک فلیٹ میں دوملزمان نے گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فلیٹ مالک پینسٹھ سالہ قربان گوپانگ اور اس کی بیٹی مسمات آسیہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر پہنچ کر مقتولین کی نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے سول اسپتال پہنچائیں جبکہ اطلاع پر ایس ایس پی سکھر عرفان سموں بھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئے اور انہوں نے مقتولین کے ورثاء4 سے ملاقات کی اور ان سے معلومات حاصل کی اس موقع پر ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ ابھی پیش آیا ہے جس کی تحقیقات کررہے ہیں دوسری جانب واقعہ برادری تنازعہ قرار دیا جارہا ہے اور مقتول آسیہ نے چار ماہ قبل اپنے کے شوہر شاہد گوپانگ سے طلاق لی تھی جس پر ان کے درمیان تنازعہ چلا آرہا تھا مقتول قربان گوپانگ واپڈا کا ریٹائرڈ آفیسر تھا مقتولین کی نعشوں کا سول.اسپتال میں پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول