کوشش ہے کہ سندھ میں صحت کی سہولیات مزید بہتر ہوں، مراد علی شاہ

کوشش ہے کہ سندھ میں صحت کی سہولیات مزید بہتر ہوں، مراد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ سندھ میں صحت کی سہولیات مزید بہتر ہوں، ادارہ امراض قلب وفاقی حکومت کے حوالے نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے ادارہ امراض قلب میں بہت انویسٹمنٹ کیا ہے۔ وزیراعظم سے بھی درخواست کی تھی کہ یہ ادارہ ہم خود چلانا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دینے کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحافت کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ۔ صحافیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے ۔انہوں نے صحافیوں کو یقین دیانی کروائی کہ پریس کلب کے رہائشی اسکیم کا تنازعہ جلدحل کرینگے ، انہوں نے کہا کہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ سندھ میں صحت کی سہولیات مزید بہتر کرے۔ ادارہ امراض قلب وفاقی حکومت کے حوالے نہیں کرنا چاہتے کیونکہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے ادارہ امراض قلب میں بہت انوسٹ کیا ہے۔انہوں نے کیا کہ اس حوالے سے ہم نے وزیراعظم سے بھی درخواست کی تھی کہ یہ ادارہ ہم خود چلانا چاہتے ہیں۔