سانحہ ساہیوال ،سی ٹی ڈی نے ہنستابستا گھرانہ اجاڑ دیا : مولانا فضل الرحمان

سانحہ ساہیوال ،سی ٹی ڈی نے ہنستابستا گھرانہ اجاڑ دیا : مولانا فضل الرحمان

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)متحدہ مجلس عمل کے مرکزی صدر اور جے یو آئی کے آمیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ساہیوال کے واقع نے بر بریت کی ایسی مثال قائم کی ہے جس سے انسانیت بھی شرما چکی ہے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ہنستے بستے گھرانے کو اجاڑ دیا ہے حکمرا نوں نے اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے مضحکہ خیز اور بے توکے بیانا ت کے ذریعے اپنے بھیانک کردارپر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی ساہیوال واقع میں حقائق چند گھنٹوں بعد عوام کے سامنے آگئے عمران خان ماڈل ٹاؤن کے واقع پر تو حکومت سے مستعفی ہونے کامطالبہ کرتے رہے ان کو بھی اس واقع پر اپنی نا اہلی کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت چھوڑ دینی چائیے حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ناکام ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے ورز اپنے دورہ ٹانک کے موقع پر ضلع کونسل میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی مولانا اسد محمود ،ممبر صوبائی اسمبلی محمود احمد بیٹنی ،ضلعی آمیر مولانا شریف الدین،ضلعی ممبر شیر بہادر سمیت پارٹی کے عہدے دار اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معشیت بیٹھ چکی ہے اور ان کی موجودگی میں معشیت کو سنبھالنا ناممکن ہے یہی وجہ ہے کہ نااہل حکمران ایک سال میں تین مرتبہ بجٹ پیش کر چکے ہیں اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہو نا چاہئے اس کے لئے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو باور کر ا چکے ہیں کہ وہ اپنا کردارا ادا کرتے ہوئے پارلیمینٹ کے اندر اپوزیشن کی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو ایک جگہ پر اکھٹا کرکے ایک لائحہ عمل پر متقفق کیا جائے اور اس کے لئے لیڈر آف دی اپوزیشن کی نگرانی میں ابتدائی نشست ہو چکی ہے اور ان کی دعوت پر اپوزیشن اکھٹی ہو چکی ہے صحافی کے سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پارلیمینٹ کے ایک ممبر کی اسرائیل کو تسلیم کرنے اور ان کے ساتھ معاہدہ کرنے کی جاہلانہ کوشش کو میثاق مدینہ کا نام دیا گیا جو کہ ریکارڈ پر موجود ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنے کے لئے نت نئے تحاویلیں پیش کر رہے ہیں اور اسکو عملی جامعہ پہنانے کے لئے انہوں نے ایک مسلمان کو یہودی بنا کر اسرائیل بھیجا ہے تاکہ اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی راہ ہموار کر نے کی مذموم کوشش کی جاسکے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے بارے میں ہم بار بار یہ بتا چکے ہیں کہ وہ یہیودیوں کے ایجنٹ ہیں اور اسرائیل کا ایجنڈا لیکر یہاں پر آ ئے ہیں ہماری ان کے بارے میں کی ہوئی پیشن گوئیوں کو انہوں نے اپنے کردار سے ثابت کر دیا ہے ہم ان کے اسرائیلی ایجنڈے کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے جو عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ چوری کے ووٹوں کے ذریعے وجود میں�آئی ہے دھاندلی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ جیتنے والی جاعتیں بھی بد ترین دھاندلی کا لفظ استعمال کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ 27جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تاریخ کا بڑا ملین مارچ ہونے جا رہا ہے اور اس میں عوام کی بھر پور شرکت متوقع ہے ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو آبادی کے تناسب سے صوبائی اسمبلی کے لئے جو سیٹیں دی گئی ہیں وہ انتہائی کم ہیں ایک تہائی آبادی پر صوبائی اسمبلی کی 16سیٹیں دینا الیکشن کمیشن کا غلط فیصلہ ہے فاٹا کو آبادی کے تناسب سے صوبائی اسمبلی کی سیٹیں دی جائیں ۔۔

مزید : کراچی صفحہ اول