این ٹی ایس کے ذریعہ کامیاب اساتذہ کا تقرری التواء کیخلاف مظاہرہ

این ٹی ایس کے ذریعہ کامیاب اساتذہ کا تقرری التواء کیخلاف مظاہرہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر)این ٹی ایس کے ذریعے کامیاب ہونے والے محکمہ تعلیم کے پی ایس ٹی اساتذہ کی تقرری دو ماہ سے التوا کے خلاف کامیاب امیدواراں نے گزشتہ روزپشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجس کی قیادت راحیل احمد،وسیم احمد اور دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے حق میں مطالبات اور نعرے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ تعلیمی ایمرجنسی کے باوجودبھی پشاورکے 834اور ضلع مردان کے739پی ایس ٹی اساتذہ کی تقرری نہ ہو سکا کیونکہ جس کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہے انہوں نے کہاکہ اتنی بڑی آسامیوں پر تعیناتی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ دونوں اضلاع میں سکول ویران پڑی ہیں جس کی وجہ سے بچویکی مستقبل پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے ای ڈی او کو بھی درخواستیں دی مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے نوٹس لینے اور آرڈر جاری کرنے کے احکامات جاری کریں۔

مزید : کراچی صفحہ اول