قدرتی وسائل سے مالا مال ملک میں کرپٹ حکمرنوں کی وجہ سے عوام کو ترس رہے ہیں: سراج الحق

قدرتی وسائل سے مالا مال ملک میں کرپٹ حکمرنوں کی وجہ سے عوام کو ترس رہے ہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیرسنیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان قدرتی حسن اوروسائل سے مالہ مال خطہ ہے مگرکرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے لوگ دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں جب تک ملک پرصالح لوگوں کی حکمرانی نہیں ہوگی اس وقت تک ملک ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوگا عوام ملک میں صالح قیادت کولانے کیلئے جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے متحدہوجائے ۔ان خیالات کااظہارجماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے گزشتہ روزبٹ خیلہ میں جماعت اسلامی کے رکن پروفیسرڈاکٹرجوہرعلی کے وفات پرفاتحہ خوانی کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پروفیسرڈاکٹرجوہرعلی ایک ایماندارکارکن تھااوراپنے قابلیت کی وجہ سے پورے دنیامیں ملاکنڈکانام روشن کیاتھا ہم اللہ تعالیٰ سے دعاکرتے ہیں کہ وہ جوہرعلی کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائیں اورپسماندہ گان کوصبروجمیل عطافرمائیں ۔انہوں نے کہاکہ مخلص کارکن پارٹی کاقیمتی سرمایہ ہیں جوہرعلی کے وفات سے پارٹی ایک قابل رکن سے محروم ہوگئی اوران کاخلا کبھی بھی پورانہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ دین اسلام کے سربلندی کے لئے جدوجہدکی ہے ۔