علیمہ خان نے وراثتی جائیداد بیچ کر بیرون ملک اثاثے خریدے

علیمہ خان نے وراثتی جائیداد بیچ کر بیرون ملک اثاثے خریدے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے اثاثوں سے متعلق ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔سلمان اکرم راجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ علیمہ خان نے پاکستان میں اپنی اور شوہر کی وراثتی جائیداد بیچ کر بیرون ملک اثاثے خریدے، یہ پیسہ پاکستان سے بینکوں کے ذریعے بیرون ملک بھیجا گیا، بیرون ملک اثاثوں کی خرید میں ٹیکسٹائل بزنس سے ہونے والا منافع بھی شامل ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علیمہ خان ٹیکسٹائل مصنوعات کی کمپنی میں 50 فیصد کی حصہ دار ہیں، ان کی کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات بیرون ملک فروخت کرتی تھیں، کمپنی کی بیرون ملک کمائی قانون کے تحت باہر رکھی اور اثاثوں کی خرید میں استعمال کی۔علیمہ خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی موکلا کی جانب سے کاروبار میں کمائے گئے فنڈز بھی بینکوں کے ذریعے منتقل کیے گئے، بیرون ملک جائیداد گروی رکھ کر بینکوں سے لیا قرضہ بھی اثاثوں کی خرید میں لگایا۔سلمان اکرم راجہ کے مطابق علیمہ خان اور ان کے شوہر کی ان جائیدادوں میں ایکویٹی سوا 7 کروڑ روپے سے زیادہ نہیں، جن ذرائع سے بیرون ملک اثاثے خریدے وہ استعمال سرمایہ کے مطابق ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ذرائع آمدن اور اثاثوں کا کسی خیراتی کام سے کو تعلق نہیں، علیمہ خان کے ذرائع آمدن اور اثاثے خیراتی کاموں سے جوڑنا افواہیں ہیں۔
علیمہ خان ؍اثاثے