مردا ن پی پی، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند کارکنوں سے درخواستیں طلب

مردا ن پی پی، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند کارکنوں سے ...

مردان ( بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند کارکنوں سے درخواستیں طلب کرلیں اس بات کا فیصلہ پارٹی کے ضلعی صدر نوابزادہ اورنگ خان ہوتی کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا نوابزادہ اورنگ زیب خان ہوتی نے رائے لینے کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اس مقصد کے لئے کارکن ابھی سے تیاریاں شروع کریں انہوں نے کہاکہ جو کارکن بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے چاہیں تو وہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات سے رابط کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر