پبلک پرووکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کا تقاضہ ہے : تیمو ر سلیم جھگڑا

پبلک پرووکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کا تقاضہ ...

  



پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑانے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے پبلک پروکیورمنٹ ریگو لیٹری اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے اور ڈیجئلائزیشن پروکیورمنٹ سے تمام محکموں کی خریداری کا نظام تیز اورشفاف بنا یا جائے گا، محکموں کی خریداری میں اس نظام سے حکومت کو کافی بچت یقینی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا کے پبلک پروکیومنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (KPPRA) کے نمائندہ وفد سے پشاور میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر سیکرٹری فنانس شکیل قادر خان ، مینجنگ ڈائریکٹر حنان دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔اجلاس میں پروکیورمنٹ اتھارٹی کے وفد نے درپیش مسائل اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفد کی جانب سے وزیر خزانہ کو پبلک پروکیورمنٹ کے فوائد اور سہولیات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر خزانہ نے مزیدکہاکہ وہی کریں گے جو ملکی معشیت کے لئے بہتر ہو گا اصل مسئلہ گورننس ہے موجودہ حکومت کی مدت میں ہی معاشی تبدیلی نظر آئے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر