تعلیم عام کرنے کیلئے باچا خان کی کاوشیں قوم کیلئے مشعل را ہ ہیں : سردار حسین بابک

تعلیم عام کرنے کیلئے باچا خان کی کاوشیں قوم کیلئے مشعل را ہ ہیں : سردار حسین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سی رپورٹر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ باچا خان نے تعلیم عام کرنے کیلئے عملی اقدام سے اٹھائے تھے، باچا خان مرکز میں باچا خان ٹرسٹ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ باچا خان ،ولی خان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پختونوں میں تعلیم عام کرنے اور تعلیمی شعور اجاگر کرنے کیلئے باچا خان اور خدائی خدمتگاروں کی کاوشیں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں،تقریب میں باچا خان سکولوں کے طلباء نے مختلف پروگرام بھی پیش کئے، سردار حسین بابک نے بچوں اور باچا خان سکولوں کے اساتذہ کی کاوشوں کو بہت سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ باچا خان نے انتہائی نا مساعد حالات ، پابندیوں اور سختیوں کے باوجود ہر گاؤں کا دورہ کیا اور پختونوں کو اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے دن رات مہم چلائی جس پر انہیں کئی بار گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا گیا اور طرح طرح کی پابندیاں لگائی گئیں لیکن باچا خان اور ان کے ساتھیوں نے اپنی مہم جاری رکھی ، انہوں نے کہا کہ باچا خان پختونوں میں بھائی چارہ پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے اور پختونوں کو آپس میں بھائیوں کی طرح رہنے کی تبلیغ کرتے رہے ،اسی طرح پختونوں کو خدمت کرنے کیلئے بھی راغب کرتے رہے،انہوں نے زندگی بھر پختونوں میں تعلیم عام کرنے ،کسب کرنے،آپس کی دشمنیاں ختم کرنے اور عدم تشدد پر عمل پیرا ہو کر زندگی گزرنے کا درس دیتے رہے،سردار حسین بابک نے کہا کہ ہم باچا خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہی ایک خوشحال ،مہذب، تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر کادم حسین نے بھی خطاب کیا۔