مردان ،ضلع کونسل ناظم کے انتخاب کیلئے 28 جنوری کو اجلاس طلب

مردان ،ضلع کونسل ناظم کے انتخاب کیلئے 28 جنوری کو اجلاس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) ضلع ناظم کے انتخاب کے لئے کونسل کا اجلاس 28جنوری کو صبح گیارہ بجے ٹاؤن ہال میں طلب کرلیا مستقل ناظم کی سیٹ کی حصول کے لئے پی ٹی آئی اور اے این پی نے رابطے تیز لئے ضلع کونسل مردان کے کنوینیئر اسد علی نے الیکشن کمیشن کی طر ف سے موصول شدہ مراسلے کی روشنی میں مستقل ضلع ناظم کے انتخاب کے لئے خصوصی اجلاس 28جنوری کو صبح گیارہ بجے طلب کرلیا ہے جس کے بعد جوڑ توڑ کاسلسلہ شروع ہوگیا برسر اقتدار تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں نے سیٹ جیتنے کے لئے اراکین کونسل سے رابطے تیز کرلئے ہیں یادرہے کہ دوہفتے قبل چھ ماہ سے خالی نشست پر قائم مقام ناظم کا انتخاب ہواتھا جس میں تحریک انصاف کے وقاراحمد خان نے کامیابی حاصل کی تھی ۔