بونیر گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے انتخابات : اجمل خان صدر منتخب

بونیر گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے انتخابات : اجمل خان صدر منتخب

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گور نمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے اتفاق رائے سے دوسال کے لئے کابینہ تشکیل دے دیا ۔حاجی شمشی خان سر فہرست اعلی مقرر۔اجمل خان صدر ۔نورولی خان جنرل سیکرٹری چن لئے گئے ۔کابینہ کی دیگر عہدیداروں میں بخت مل شاہ سیئر نائب صدر ،حاجی صدیق اللہ نائب صدر اول ۔رشید احمد نائب صدر دوم ۔سلوک شاہ نائب صدر سوم ۔نادر خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،شیر محمود جوائنٹ سیکرٹری رووف خان انفارمیشن سیکرٹری ،دوست محمد خان سیکرٹری مالیات اور افسر علی خان افس سیکرٹری شامل ہیں ۔جملہ کنٹرکیٹرز نے انتحابات کے انعقاد کے لئے دوست محمد خان اور نادر خان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی ۔چئیر مین الیکشن بورڈ دوست محمد خان نے میڈیا کو بتایاکہ صدارت کے لئے تین نام سامنے ائے تھے ۔اور صدر کے انتحاب کے بعد دیگر کابینہ کا چناؤ صدر نے کرنا تھا ۔لیکن سینٹر کنٹریکٹرز کے اجلاس میں باہمی مشاورت سے کنٹریکٹرز کے وسیع تر مفادات کے لئے اتفاق رائے سے کابینہ تشکیل دے دیا گیاہے۔جو کنٹریکٹرز کے حقوق کے دفاع کے لئے بہتر خدمات انجام دے سکے گی ۔اس موقع پر سینئر کنٹرکیٹر اور نومنتحب نائب صدر حاجی صدیق اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ نئے کابینہ میں سینئر اور تجربہ کار ساتھیوں کو شامل کیا گیاہے اور امید ظاہر کی کہ نئے کابینہ اپنی تمام تر توانائیاں کنٹرکیٹرز کی وقار بلند کرنے اور حقوق کے دفاع کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر