عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،خالد خان

عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،خالد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ) ڈی ایس پی صوابی خالد خان نے واضح کر دیا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم اور منشیات کے خاتمے کے علاوہ امن و امان کے قیام کے لئے عوام پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پہاڑی علاقہ گجئی میں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر چوکی گجئی کے انچارج اے ایس آئی شاہی ملک خان بھی موجود تھا۔ڈی ایس پی صوابی خالد خان نے علاقہ کے عوام ،بزرگان مشرا ن معززین اور چھوٹے بڑوں کے ساتھ بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ ملکر انہیں یقین دلایا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں اور پولیس عوام دوست پولیس ہیں۔ انہوں نے پولیس اور عوام کے مابین دوریاں ختم کرانے اور پولیس کے ساتھ جرائم کے خلاف اکھٹا کرنے کے بارے میں تفصیلی خطاب کر تے ہوئے کہا کہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ منشیات جیسے لعنتی نشہ اور چیزوں سے نجات پانے کے لیے عوام پولیس کا ساتھ دیں گے اور یہ جہاد ہم سب ملکر کر کرنی یوگی انہوں نے یقین دلایا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہم پر فرض ہے اور یم عوام کی بھلائی کے لیے جرائم کے خلاف سخت اقدام اُٹھائیں گے۔انہوں نے پولیس عوام کے مابین کی اصلاحات کو مزید بڑھائیں گے اور جرائم کا قلع قمعہ کریں گے۔اس موقع پر اہلیان علاقہ عوام نے ڈی ایس پی صوابی خالد خان کی اس اقدام کو. ے حد سراہتے ہوئے حراج تحسین پیش کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح عوام دوست آفیسر موجود ہو تو انشاء اللہ علاقہ سے جلد جرائم کا خاتمہ ہوگا#