صوابی، جلیل احمد خان جذبہ ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری پایان کے صدرمنتخب

صوابی، جلیل احمد خان جذبہ ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری پایان کے صدرمنتخب

  



صوابی ( بیورورپورٹ) جلیل احمد خان جذبہ ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری پایان کے صدرجب کہ اویس علی شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔اس سلسلے میں سر پرست اعلی سید عرب خان ملنگ کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں دیگر عہدیداروں میں جمشید خان سنیئر نائب صدر, طارق خان نائب صدر اول,فضل آمین خان نائب صدر دوئم ،علی مرتضیٰ ڈپٹی جنرل سیکرٹری, صاحبزادہ کاکا فنانس سیکٹری,لیاقت خان جائنٹ سیکٹری, ریحان خان سوشل میڈیا سیکرٹری,فخر عالم خان سیکرٹری اطلاعات اور شاھد خان آفس سیکرٹری منتخب ھوئے,جبکہ رزیب خان, سعید خان, سید عرب خان اور زرولی خان جذبہ ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری پایان کے سرپرست اعلیٰ مقرر ھوئے اور صاحبزادہ کاکا فنانس سیکرٹری منتخب, دیگر عہدیداروں کا چناؤ بھی ھوا۔ جذبہ ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری پایان جمہوری روایات کی پاس داری پر یقین رکھتی ھے, تنظیمی امور جمہوری انداز میں چلانے اور ھر وقت ھر کسی کے سامنے جواب دہ ہونگے۔آرگنائزنگ کمیٹی نے شفاف طریقے سے الیکشن پراسیس مکمل کیا,چیف آرگنائز اور انکی ٹیم کی کارکردگی قابل تحسین ھے مستقبل میں جذبہ ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری پایان میں 500 نختر کے درخت اور مانیری پایان میں غریب لوگوں کیلئے ایمبولینس کی فراہمی کو یقینی بنائے گی یاد رھے جذبہ ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری پایان کا قیام ستمبر 2018 میں عمل میں لایا گیا تھا اور ایک عبوری تنظیم بنا ئی گئی تھی جسکے انتخابات جنوری 2019 میں کرانے کا وعدہ کیا گیا تھا اور جمہوری اقدار کو مدنظر رکھ کر عہدیداروں کا چناؤ کرنا تھا,اس ضمن میں ایک آرگنائزنگ کمیٹی بنائی گء جس نے صدر,جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے عہدوں کیلئے ممبران سے درخواستیں طلب کیں اور مقررہ وقت پر دستیاب امیدواروں کی درخواستوں کے بعد فیصلہ کرنے کا اختیار لیا,اس عمل کے بعد مقررہ وقت کے بعد صدر کے عہدے کیلئے جلیل احمد خان,جنرل سیکرٹری کے لئے اویس علی شاہ اور فنانس سیکرٹری کے عہدے کیلئے صاحبزادہ کاکا کی درخواستیں آرگنائزنگ کمیٹی کو وصول ھوئیں,اس طرح مذکورہ تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ھوگئے جبکہ دیگر کے انتخاب کیلئے جنرل باڈی اجلاس میں اتفاق رائے سے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر جذبہ ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری پایان کے نو منتخب صدرِ جلیل احمد خان نے اپنے خطاب میں آرگنائزنگ کمیٹی کی کارکردگی کو سراھا اور واضح کیا کہ جذبہ ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری پایان جمہوریت اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ھے, تنظیم میں ھمیشہ جمہوری طریقے سے عہدیداروں کا چناؤ ھوگا,ڈکٹیٹر شپ نہیں چلے گی,نء کابینہ پر ذمّہ داریاں ھیں کہ وہ اپنے انتخاب کو درست ثابت کریں, جذبہ ٹیم کا ھر ممبر قابل احترام ھے, کوئی کسی سے بالا تر نہیں, سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جذبہ ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری پایان جلد ھی مانیری پایان کے قبرستان میں 500 نختر کے پودے لگانے اور مانیری پایان کے غریب لوگوں کیلئے ایمبولینس فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر