صوابی میں واپڈا ملازمین کی ایس ڈی او کے تبادلے کیخلاف ہڑتال

صوابی میں واپڈا ملازمین کی ایس ڈی او کے تبادلے کیخلاف ہڑتال

صوابی( بیورورپورٹ)واپڈا سب ڈویژن زیدہ کے ملازمین نے ایس ڈی او احسان الحق کے تبادلے کے خلاف ہڑتال شروع کر دی اس سلسلے میں صوبائی انفار میشن سیکرٹری سعید احمد ، ڈویژن ٹو کے چیر مین غنی رحمن ، فضل ہادی اور سہیل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کے تبادلے کا آرڈر کینسل نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گا انہوں نے اے سی صوابی سرکل سے مطالبہ کیا کہ وہ ایس ڈی او زیدہ احسان الحق جو کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں سٹے پر تعینات ہے عدالتی فیصلہ آنے تک اپنا آرڈر واپس لیں جس میں انہوں نے امتیاز خان کو زیدہ سب ڈویژن کا ایس ڈی او تعینات کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ آرڈر کینسل نہ کیا گیا تو پورے ڈویژن میں احتجاج کیا جائیگا جس کی ذمہ داری اے سی صوابی پر ہو گی #

Back to C

مزید : پشاورصفحہ آخر