شہر کی خوبصورتی کیلئے تاجر انتظامیہ کا ساتھ دیں ،ڈی سی مردان

شہر کی خوبصورتی کیلئے تاجر انتظامیہ کا ساتھ دیں ،ڈی سی مردان

مردان ( بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر نے کہاہے کہ شہر کی خوبصورتی کے لئے تاجر برادری انتظامیہ کا دست وبازوبنیں ،تجاوزات کا خاتمہ تاجروں کو اعتماد میں لے کرکیاجائے گا وہ مردان چیمبر آف کامرس میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر خطاب کررہے تھے اس موقع چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنرکو چارج سنھبالنے پر مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ تاجر برداری کے مسائل کے حل کے لئے مثبت اقدامات اٹھائیں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز محمد نواز خان،ڈاکٹر سہیل الرحمان، ظہیرالدین بابراسسٹنٹ کمشنرمردان،،اسدا للہ اسسٹنٹ کمشنرمردان کے علاوہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبرز، مرکزی تنظیم تاجران کے صدوراور جنرل سیکریڑیزنے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر نے کہا کہ حکومت کے بہتر اور مثبت اقدامات کے باعث مردان میں دوسرے اضلاع کی نسبت ترقی اور خوبصورتی کے لحاظ سے واضح تبدیلی نظر آرہی ہے ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے کہا کہ تاجر برادری ہمارے لیے اے ٹیم کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کے تعاون کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں کرسکتے تقریب میں صدر ظاہر شاہ نے ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر