معطل خاصہ دار فورس کو جلد بحال کیا جائے ،زبیر آفریدی

معطل خاصہ دار فورس کو جلد بحال کیا جائے ،زبیر آفریدی

  



باڑہ( نمائندہ پاکستان)باڑہ تحصیل سے تعلق رکھنے والے معطل حاصہ دار فورسز کو جلد سے جلد بحال کریں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء زبیر آفریدی نے کہاں کہ حاصہ دار فورسزنے ملک کے لئے بیش بہا قربانی دی ہے ان میں زیادہ تعداد غریب حاندانو ں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان تنحواہوں سے ان کے گھر کے چولہے جلتے تھے جو اب فاقوں کا شکار ہیں اور زندگی بہت مشکل کے ساتھ گزار رہی ہیں ۔ انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر دفاع سے مطالبہ کر دیا کہ ان کو جلد سے جلد بحال کیا جائے اگر اس پر غور نہیں کیا گیا تو ایک نہ ختم ہونے والا احتجاج کا سلسلہ شروع کرینگے اور احتجاج اس وقت تک جاری رہی گی جب تک ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کرتے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر